باسیٹیرے،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوجوان تیز گیند باز شادرل ٹھاکر کو کیریبین حالات میں کھیلنے کا ابھی کچھ تجربہ ہی ملا ہے لیکن انہیں 21جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں سست وکٹ ملنے کی امید ہے جیسے کہ پہلے پریکٹس میچوں کے دوران تھی۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ چیئرمین الیون کے درمیان دوسراپریکٹس میچ بھی ڈرا رہا۔شادرل نے دوسرے پریکٹس میچ کے بعد کہا کہ میں نے اس پر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ بات کی اور بولنگ یونٹ کے طور پر ہم نے پچوں اور حالات پر تبادلہ خیال کیا،یہاں دونوں پریکٹس میچوں اندیز کی پچیں سست تھی اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ہمیں اسی طرح کے دھیمے وکٹ ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لئے بالر جانتے ہیں کہ ہمیں کوشش جاری رکھنی ہوگی،وکٹ جتنی سست ہو گی اتنے زیادہ کوشش کرنی ہوگی،کوشش کرنا میرا کام ہے اور اس کی ہر میچ میں ضرورت ہوتی ہے،یہ معنی نہیں رکھتا کہ پچ کیسی ہے،ایک تیز بالر کو ہر گیند کے لئے کوشش کرنی ہوتی ہے۔اس نوجوان کھلاڑی کو رنجی سیشن میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان کی 17رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ٹھاکر نے کہا کہ میں نے شروع سے ہی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا،ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے آپ کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ یہ مستقبل میں میری ترقی کیلئے اچھاہوگا۔